اسلام آباد:منی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے حکمت عملی پرغورکیلیے شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ بلاول بھٹو شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین بھی شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پرغورہوگا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے دو بڑوں کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گی۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کیملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر حکومت کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔