سوات ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔فائل فوٹو
سوات ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔فائل فوٹو

سانحہ مری کے روز صرف ڈیڑھ فٹ برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد:ترجمان محکمہ موسمیات نے سانحہ مری کے روز سیاحتی مقام پر برفباری کی تفصیلات جاری کردیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سانحہ مری کے وقت برف باری ڈیڑھ فٹ سے بھی کم ہوئی اور مری میں 7جنوری کو زیادہ سے زیادہ برف باری17 انچ ہوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ مری میں 4 جنوری کو 6 انچ برف باری ہوئی اور5 جنوری کو 8.5 انچ برفباری ہوئی۔محکمہ موسمایت کا کہنا ہےکہ برفباری گزشتہ چند سال کے معمول سے زیادہ تھی۔

خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور23 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔