ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو
ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو

اگلے3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔منظور وسان کی نئی پیش گوئی

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 مہینے میں بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان ہوگا یا نہیں اسی 3 ماہ میں فیصلہ ہوگا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ پہلےبھی کہا تھا اگلے 3 مہینے اہم ہیں۔ آئندہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ گڑبڑ کچھ زیادہ ہے حالات کچھ زیادہ خراب نظر آرہے ہیں۔ تاہم راستہ نکلے گا،اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھیں گی اور مائنس ون کی بات ہوگی۔

منظور وسان نے کہا کہ مائنس ون بھی ہوسکتا ہے ماضی میں ایسا ہوا ہے۔ 3 ماہ میں فیصلہ کرنا ہے کہ مائنس ون ہوگا یا الیکشن ہوگا۔ اسی جماعت سے کوئی نیا وزیر اعظم ہوسکتا ہے۔ ماضی میں ایسا ہی ہوا ہے ایک ہی مدت میں 2،2 وزیراعظم رہے ہیں۔ فروری میں قلندر کی دھمال لگے گی اور ایسا لگے گا کہ کوئی نہیں بچے گا۔