نیب نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی مخالفت کی۔فائل فوٹو
نیب نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی مخالفت کی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کی نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت پردلائل سننے کے بعد محفوظ سناتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرلی اور نیب پریسکیوٹرکی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ  سناتے کہا کہ نیب آصف علی زرداری کو  نیو یارک پراپرٹی کیس میں گرفتار نہیں کر سکے گا، گرفتاری کیلیےعدالت سے رجوع کرنا ہو گا۔

احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی،جس دوران آصف زرداری اور فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی مخالفت کی،نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ عدالت آصف زرداری کی درخواست مسترد کرے ۔

عدالت میں آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔سابق صدر کو ضمانت ملے گی یا نہیں اس سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیاہے۔