افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کرینگے۔فائل فوٹو
افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کرینگے۔فائل فوٹو

سپر لیگ کے سیزن7 کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ،ایونٹ کا  پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 27 جنوری سے شروع ہو گا جبکہ دوسرامرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق شائقین کو ٹکٹ خریدتے وقت کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا،ایک شناختی کارڈپرزیادہ سےزیادہ 6ٹکٹیں خریدی جاسکتی ہیں۔ افتتاحی میچ کیلیےجنرل سٹینڈزکےٹکٹ کی قیمت 500 روپے، فرسٹ کلاس انکلوژرزکےٹکٹ کی قیمت 1500 روپے،پریمیم انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 2 ہزارروپے،وی آئی پی انکلوژرکے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزارروپےمقررکی گئی ہے ۔

ٹورنامنٹ کےفائنل کیلئےجنرل سٹینڈزکےٹکٹ کی قیمت 1500 روپے ،فرسٹ کلاس انکلوژرزکےٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزارروپے،پریمیم انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 3 ہزارروپے،وی آئی پی انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 4 ہزارروپےرکھی گئی ہے۔ پلےآف میچزکیلیےجنرل سٹینڈزکےٹکٹ کی قیمت ایک ہزارروپے اورفرسٹ کلاس انکلوژرکےٹکٹ کی قیمت 2 ہزارروپےہوگی۔