سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سکینڈل میں مطلوب ہیں ۔فائل فوٹو
سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سکینڈل میں مطلوب ہیں ۔فائل فوٹو

نیب نے سلمان شہبازکی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو( نیب ) نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہبازکی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ نیب کی جانب سے حکومت برطانیہ کو سلمان شہباز کی حوالگی سے متعلق درخواست 31دسمبرکو جمع کرائی گئی ،جس میں کہا گیا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سکینڈل میں مطلوب ہیں ۔

واضح رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف ، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے ۔

عدالت نے عدم پیشی پر28 اگست 2020 کو سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی ہارون یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے  جبکہ 9 نومبر 2020 کو مشتاق چینی والا نے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کیلیے استعمال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔