الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئرکے انتخاب کیلیے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئرکے انتخاب کیلیے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو3 ہزار9 سوالیکٹرونک ووٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو3 ہزار9 سوالیکٹرونک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) فراہم کرے گی۔

وزارت سائنس کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میئرکے انتخاب کیلیے 3900 ای وی ایم مانگی تھیں۔ میئرکے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر3100 مشینیں استعمال ہوں گی جبکہ الیکشن کمیشن 800 مشینیں بطوربیک اپ رکھے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم الیکشن کمیشن کے اسٹاف کوٹریننگ اورتکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔
وزارت سائنس کے مطابق ای وی ایم جنوری سے اپریل کے الیکشن کمیشن کوفراہم کی جائیں گی۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈول سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیا ہے۔