پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے مری میں ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا۔فائل فوٹو
پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے مری میں ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا۔فائل فوٹو

مری میں سیاحوں سے لوٹ مار پر15 ہوٹلز سیل

مری : سانحہ مری کے بعد سیاحوں سے لوٹ مار ناجائز منافع کمانے والے ہوٹلوں کیخلاف پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

حکام کے مطابق چند دنوں قبل پیش آئے سانحہ مری کے بعد ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا۔مری کے ہوٹلوں میں سیاحوں سے اوور چارجنگ کی شکایات پراب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جاچکے ہیں۔

ہوٹلوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اورمری کنٹرول روم میں وصول ہوئیں تھیں جن کے خلاف انتطامیہ نے سخت ایکشن لیا اور ابوظہبی روڈ، گلڈنہ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ اور بنک روڈ پر واقع 15مختلف ہوٹلزکو سیل کردیا گیا۔ ہوٹلوں کی اوور چارجنگ کی شکایات پراب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جا چکے ہیں۔