مغوی بچہ بازیاب۔ اسٹیج اداکارہ آئمہ خان شوہر سمیت گرفتار
اولاد نہ ہونے پر شوہرنے انتہائی اقدام اٹھایا ۔ اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ۔
آئمہ خان کی شادی کو چار برس ہو گئے لیکن اولاد نہیں تھی۔فائل فوٹو
ملتان میں پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مارکرمغوی بچہ بازیاب کرلیا جبکہ اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دو روز قبل ڈیڑھ سالہ بچے کو نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغوا کیا گیا تھا جب تفتیش کی تو سراغ آئمہ خان کے گھر پہنچا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ سٹیج اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی شادی کو چار برس ہو گئے لیکن اولاد نہ ہونے پرشوہرنے انتہائی اقدام اٹھایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ۔