اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسزکی تعداد ایک مرتبہ پھر4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار74 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 افراد جاں بحق ہوئے ۔حالیہ کیسز کےبعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والےا فراد کی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 ہو گئی جبکہ حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 987 تک پہنچ گئی ہے ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چارلاکھ 90 ہزار 10افراد مہلک وائرس سے متاثر ہونے ، پنجاب میں چار لاکھ 48 ہزار 924 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 842 وفاقی دارالحکومت میں ایک لاکھ 9 ہزار 660 افراد متاثر ہوئے ۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق بلوچستان مین 33 ہزار 664 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار433 جبکہ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار715 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔