مقتول جونہی پیشے لے کراپنی گاڑی کے قریب پہنچاتواسی دوران موٹرسائیکل پرسوار3 نامعلوم مسلح ملزمان آگئے۔فائل فوٹو
مقتول جونہی پیشے لے کراپنی گاڑی کے قریب پہنچاتواسی دوران موٹرسائیکل پرسوار3 نامعلوم مسلح ملزمان آگئے۔فائل فوٹو

شہری سے 73لاکھ روپے لوٹ کر قتل کردیا گیا

کراچی: کلفٹن شون سرکل کے قریب بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہری سے 73لاکھ روپے لوٹ کر قتل کردیا گیا۔

کلفٹن تھانے کے علاقےکلفٹن شون سرکل انڈرپاس کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اورفرارہوگئے۔

زخمی شخص کو فوری طور پرچھیپا ایمبولینس کےذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شہری دوران علاج دم توڑگیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ ویربھان ولد سمرداس کے نام سے کرلی گئی مقتول ویر بھان کلفٹن باتھ آئی لینڈ کا رہائشی اورکاروباری شخصیت بتایا جاتا ہے۔

مقتول ویر بھان اپنے بھائی کے ہمراہ کلفٹن بلاک 9 شون سرکل اندرپاس کے قریب واقع نجی بینک سے تین چیک کیش کرانے کے بعد73 لاکھ روپے لے کربینک سے باہرنکلا اوربینک کے قریب کھڑی اپنی گاڑی کی جانب جا رہا تھا کہ مقتول جونہی اپنی گاڑی کے قریب پہنچاتواسی دوران موٹرسائیکل پرسوار3 نامعلوم مسلح ملزمان آگئے،انھوں نے اسلحہ کےزورپررقم چھینے کی کوشش کی تومقتول کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث شہری شدید زخمی ہوگیا۔

ایس پی کلفٹن نے کہا کہ مسلح ملزمان مقتول شہری سے 73 لاکھ روپے چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی شہری کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخمی شہری جانبرنہ ہوسکا۔