اسلام آباد:پاکستان میں کرونا وائرس نے مزید تین ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پانچ افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث ہونےوالی اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار992 ہو گئی جبکہ حالیہ کیسزکے بعد ملک بھرمیں 13 لاکھ 12 ہزار 267 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک چارلاکھ 91 ہزار 743 ، پنجاب میں چارلاکھ 49 ہزار843 ، بلوچستان میں 33 ہزار 675 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار944 اورآزاد کشمیر میں 34 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پنجاب میں اب تک 13 ہزار 84 ، سندھ میں 7 ہزار 91 ، اسلام آباد میں 967 ، بلوچستان میں 367 ، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 948 ، گلگت بلتستان میں 186 اورآزاد کشمیر میں 749 مریض مہلک وائرس کی نذر ہوئے ہیں ۔