نیپرا نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 30 پیسے مہنگی کر دی

اسلام آباد:مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر حکومت نے مزید بوجھ لاد دیا گیا، نیپرا نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 30 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی ۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔