کراچی:باثر قیدیوں کو جیل سے نجی اسپتال میں رکھنے پر وزیراعلی سندھ کے حکم پرسینئر سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل محمدحسن سہتو کو معطل کردیا گیا ہے۔
محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حسن سہتو کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے حکم پر بااثر قیدیوں کو جیل سےاسپتال میں رکھنے کا معاملے پر ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات محکمہ داخلہ تحقیقات کررہے ہیں۔جس کی رپورٹ وزیراعلی کو دی جائے گی۔