اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے ،اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل اہم اقدام ہے ، ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، یہ پالیسی قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانےمیں معاون ثابت ہوگی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیتی کا اجلاس بھی ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔