24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)
24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)

خیبرپختونوا۔بلدیاتی الیکشن کیلیے ن لیگ۔جے یو آئی کااتحاد

مانسہرہ :بلدیاتی الیکشن کی آمد،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) قائدین کی خفیہ ملاقاتیں، اتحاد کا عندیہ،سیٹ ایڈجسمنٹ کی فضاء سے پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی،تین سیاسی طاقتوں کی آپس میں سرد جنگ میں شازی خان کے لیے عوامی گرین سگنل بج گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر ایم پی اے سردار محمد یوسف نے جے یو آئی کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے خفیہ ملاقات کی، بعد میں دوستانہ سیاسی پریس بریفنگ میں ایک دوسرۓ کے لیے لچک دینے کے مبینہ بیان اور چند روز قبل مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ورکرز کنونشن کے موقع پر مرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن (ر)صفدر اعوان اور مفتی کفایت کی خفیہ ملاقات بھی سامنے آگئی ہے،جس کا رزلٹ گزشتہ روزکی مشترکہ پریس کانفرنس میں سامنے آگیا۔

موجودہ صورتحال سے جہاں جے یو آئی (ف) کی پوزیشن فیزون بلدیاتی الیکشن جیسی بن گئی ہے،وہاں پی ٹی آئی کی حالت انتہائی پتلی ہو گئی ہےاور پی ٹی آئی کے لیے نظریاتی کارکنان کے بجاۓ پیراشوٹ انوسٹر امیدوار سامنے لاکر ووٹوں کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ کا ماحول بنتا نظر آرہا ہے،عوامی ذرائع کے مطابق ایسے بلدیاتی سیاسی ماحول میں سابق وزیر صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی شجاع سالم خان کے لیے تحصیل مئیر الیکشن میں عوامی گرین سگنل عوامی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مزید سیاسی انکشافات متوقع ہیں۔