گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔فائل فوٹو
گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔فائل فوٹو

سعید غنی کی درخواست پرحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی:صوبائی وزیرسعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صوبائی و زیر سندھ سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پرفرد جرم عائد کردی۔

سعید غنی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا گیا تھا، عدالت نے 13فروری کو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔