کراچی میں نجی اسکولوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر پہلی سے پانچویں جماعت تک اسکول بند کردیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں نے والدین کیلیے ہدایت نامہ جاری کر دیاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ پہلی سے پانچویں تک کے طلباآن لائن کلاسز لیں گے ، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو گروپ کی صورت میں اسکول بلایا جائے گا ،صرف نویں اور دسویں جماعت کے اسٹوڈنٹس روزانہ اسکول آئیں گے ۔12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔