اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے ن لیگ کے رہنماؤں کی اہم شخصیت سے ملاقات کے بیان پرکہا کہ ہم لوگ اہم شخصیت صادق سنجرانی سے ملنے گئے تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم لوگ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے لئے گئے تھے، اگر کسی اور سے ملاقات ہوئی ہے تو فواد چوہدری ان کا نام بتادیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پرجعلی کیسز بنائے جارہے ہیں ، جوقانون مجھ پرلاگوہےوہ حکمرانوں کیلیےبھی ہے، چیئرمین نیب یاد رکھیں کہ کل یہی افسران ان کے خلاف گواہ ہوں گے ، 4 سال سےچیلنج کررہےہیں کہ کرپشن ہوئی ہےتوسامنےلائیں، وزیردرخواست گزاربنیں اورنیب کوبھیجیں کہ کونسی کرپشن ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے تو مسائل ہوں گے ، بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔