ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کو رپورٹ 10 روز میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے تقریبا اپنا کام مکمل کرلیا، فرخ حبیب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق نہیں، وہ الگ سے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی، حیران ہیں ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں، جب کہ ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے، شاہ خاور کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ریکارڈ کو خفیہ رکھا ، الیشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کے کسی حصے کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا، اسٹیٹ بینک کے 8 والیم ہیں جو  2018 میں ستیٹ بینک نےجمع کرائے ، خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشربا انکشافات سامنے آئیں گے ، ایک حکمران جماعت کی فارن فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا ، یہ قومی سلامتی کے خلاف ہے جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے ۔