سعودی بمباری میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے۔فائل فوٹو
سعودی بمباری میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے۔فائل فوٹو

سعودی اتحاد کا یمن کے شہر صنعا پر فضائی حملہ۔20افراد ہلاک

ریاض:متحدہ عرب امارات پرمشتبہ ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں تقریبا20افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی اتحاد کی صنعا پر بمباری کی اطلاعات ہیں ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہناہےکہ سعودی فضائی حملےمیں حوثی باغیوں کے سابق فوجی عہدیدار کےگھر کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

خبرایجنسی ذرائع کاکہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی انتظامیہ کے نائب وزیرخارجہ نے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں کہاہے کہ سعودی بمباری میں تقریبا 20 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے، حملےمیں متعدد گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزابوظہبی پر مشتبہ ڈرون حملوں سے ایک پاکستانی،2 بھارتی مارے گئے تھے۔