زلفی بخاری نے دونوں عہدوں سے نومبر2021 کو استعفیٰ دیا تھا۔فائل فوٹو
زلفی بخاری نے دونوں عہدوں سے نومبر2021 کو استعفیٰ دیا تھا۔فائل فوٹو

زلفی بخاری کا بطور چیئرمین این ٹی سی بی اور پی ٹی ڈی سی بورڈ استعفیٰ منظور

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کا بطور چیئرمین این ٹی سی بی اور پی ٹی ڈی سی بورڈ استعفیٰ منظور کرلیا اوران کی جگہ معاون خصوصی اعظم جمیل کو چیئرمین تعینات کر نے کا فیصلہ کیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم جمیل کی تعیناتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ اعظم جمیل کی تعیناتی اعزازی بنیاد پرکی جائے ۔ اعظم جمیل کو وزیر مملکت کے برابر عہدہ دیا جا چکا ہے ۔

یاد رہے کہ زلفی بخاری نے دونوں عہدوں سے نومبر2021 کو استعفیٰ دیا تھا اور اس سے قبل معاون خصوصی کے عہدے سے بھی مستعفیٰ ہو گئے تھے ۔