پاکستان جن سیاسی، معاشی، معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، اس کے تانے بانے ضیاء دور سے ملتے ہیں۔فائل فوٹو
پاکستان جن سیاسی، معاشی، معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے، اس کے تانے بانے ضیاء دور سے ملتے ہیں۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو کا استعفے دیے بغیرحکومت گرا نے کا اعلان

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے استعفے دیے بغیرحکومت گرا نے کا اعلان کر دیا اورکہا کہ میری حکمت عملی کا انتظارکیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔یہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا شوشہ ہے۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری طریقے استعمال کریں گے۔عدم اعتماد کے بغیرآپ کو حکومت گرا کر دکھائوں گا۔میری حکمت عملی کا انتظارکیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ چیرمین کے خلاف عدم اعتماد کے لیے نمبر پورے نہیں اور ویسے بھی سینیٹ میں عدم اعتماد سے عمران حکومت گرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوفوری ہٹانا عوامی مفاد میں ضروری ہے۔ عوام کے مطالبے پر27 فروری کو لانگ مارچ کریں گے۔پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفی کے مطالبے سے ہٹ جائے تو مل کرچل سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی گئی ہے۔ اقتدار میں آکر نئے سرے سے معاہدہ کریں گے۔ اسٹیٹ بنک ترمیمی بل سے ہمارے جوہری پروگرام کو خطرہ ہے۔