تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرغورآئیں۔

اجلاس میں ‏تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اوراسلام آباد میں 7 روز کے لیے اسکولزکو آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ ‏دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ۔

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہوگئی۔