ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کی دعوت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلیے آئینی ترمیم کی منظوری پراتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے، پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس کو حقیقت بنانے کیلیے ساتھ دے ۔
I welcome all opposition leaders to put the longstanding desire of the people of South Punjab foremost. Together we must reach consensus on passage of a Constitutional amendment for the creation of a separate province for South Punjab. https://t.co/xDF2qrJMmT
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 19, 2022