کراچی میں گزشتہ روز بھی کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار149 مثبت کیسز آئے ۔ گزشتہ سے پیوستہ روز بھی کراچی کے مثبت کیسزکی شرح 40 فیصد سے زائد تھی ۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند روز سے کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 35 فیصد سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 13 ہزار46 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔ سات ہزار 710 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 ہزار328 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ سندھ میں چار لاکھ 73 ہزار 8افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔