اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نااہلی کی اپیل مسترد کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نا اہلی کیلئے دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی ۔ عدالت نے رانا شمیم کی بہو ، پوتے اور پوتی کی انٹرا کورت اپیل بھی خارج کر دی ۔
دوسری جانب سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے فریقین کو روسٹر پر بلایا اورکہا کہ رانا شمیم جلدی روسٹرم پر آجائیں ، فرد جرم عائد کرنی ہے ۔ رانا شمیم کی جانب سے کہا گیا کہ میں نے دو نئی درخواستیں دائرکردی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ پہلے فرد جرم عائد ہو گی ، پھر درخواستیں دیکھیں گے۔عدالت حکم دے چکی ہے کہ آج فرد جرم عائد ہوگی ۔
رانا شمیم نے عدالت سے کہا کہ تھوڑی مہلت دے دیں ، میرے وکیل آرہے ہیں۔عدالت نے وکیل کے آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی تھوڑی دیر میں وکیل آگئے۔