انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیرکا اعلان کردیا جس میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ائیر میں کسی بھارتی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ۔جبکہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ پاکستان کی طرف سے فخر زمان بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر میں پاؤل اسٹرلنگ ، جینمن میلان ، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان ، وینڈر ڈیوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر) واننڈو ہسارنگا ، مستفیض الرحمان ، سیمی سنگھ ، دشمانتھا کمیرا شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزآئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ٹیم آف دی ائیرکا اعلان کیا گیا تھا جس کا کپتان بھی بابراعظم کو مقررکیا گیا تھا ۔ بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان بھی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر میں شامل تھے ۔ اس ٹیم میں بھی بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔