والدہ نے کرونا ویکسین لگوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔بیٹا۔فائل فوٹو
والدہ نے کرونا ویکسین لگوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔بیٹا۔فائل فوٹو

کرونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ جان کی بازی ہارگئی

پراگ:کرونا وائرس کو مذاق سمجھنے والی چیک ری پبلک کی گلوکارہ بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ گلوکارہ نے مہلک وبا کو مذاق سمجھا اورانہوں نے ہیلتھ پاس حاصل کرنے کیلیے جان بوجھ کرانفیکشن کو دعوت دی۔

گلوکارہ کے بیٹے نے بتایا کہ والدہ نے کرونا ویکسین لگوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔گلوکارہ کے بیٹے جان ریک نے کہا کہ میری ماں کے ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیرکسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹرہوٹلزاورکلبز میں جانے کے لیے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔

گلوکارہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کا ذمے دار ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو قرار دیا ہے۔خیال رہے چیک ری پبلک میں ہوٹلز، باراوردیگر عوامی مقامات میں جانے کے لیے مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔