انارکلی دھماکا۔ 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوگئی

مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشتگرد سے بذریعہ فون رابطے میں تھے، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا جبکہ دو نے معاونت کی ۔

               
January 21, 2022 · اہم خبریں, قومی
دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا۔فائل فوٹو

دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا۔فائل فوٹو

لاہور: انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت، دھماکے کی جگہ نصب  کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوگئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  دھماکے کی جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ دو دہشت گردوں کی نشاندہی ہوئی ہے ، مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشتگرد سے بذریعہ فون رابطے میں تھے، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا جبکہ دو نے معاونت کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کے آنے اور جانے کے روٹ کا سراغ لگا کر تفتیش کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انارکلی میں ہونےوالے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 28  زخمی ہوئے تھے ۔