اسلام آباد:مہنگی بجلی کے بلوں نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں تاہم پریشان حال پاکستانیوں کیلیے ایک اورپریشان کن خبریہ ہے کہ نیپرا نے ایک مرتبہ پھر سے فی یونٹ کی قیمت بڑھائے جانے عندیہ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے کیونکہ یہ اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیاہے جس پر نیپرا یکم فروری کو سماعت کرے گا ۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے بھی صارفین کیلیے بجلی ایک روپیہ 79 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے، جس پر نیپرا دو فروری کو سماعت کرے گا۔