اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقررکردی، سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے شاہ رخ جتوئی کی اپیل پر سماعت کیلیے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظاہرعلی نقوی ، جسٹس جمال مندو خیل شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ملزم سراج جتوئی اورغلام مرتضیٰ کی سزاوں کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلے مقررکردی ہیں ، جس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 26 جنوری کو کرے گا ۔
یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ، سزا کے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔