ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عملے نے کام بند کردیا

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعثاحتجاج۔ ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

               
January 24, 2022 · اہم خبریں, قومی
یقین دہانیوں کے باوجود9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔فائل فوٹو

یقین دہانیوں کے باوجود9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔فائل فوٹو

کراچی:ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عملے نے کام بند کردیا، ویکسی نیٹرز اور ڈیٹر انٹری آپریٹرز کے کام چھوڑنے کے باعث ویکسین لگوانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ویکسی نیٹرزاورڈیٹا انٹری آپریٹرزنے کام چھوڑدیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ یقین دہانیوں کے باوجود9 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔