لاہور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا صحافی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا صحافی حسنین شاہ جان کی بازی ہارگیا۔ جاں بحق ہونے والے کار سوار صحافی کو نامعلوم افراد کی جانب سے 7 گولیاں ماری گئیں ۔
صحافی پراس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی کار میں سوار تھا جبکہ اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔