لاہورہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں منظورکرتے ہوئے روڈا ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو غیر قانونی اورآئین سے متصادم قرار دیدیا، ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے پراجیکٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں روڈا کے ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو آئین کے آرٹیکل 144 اے سے متصادم قرار دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قراردیا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا ماسٹر پلان بنیادی دستاویز ہے، قانون کے تحت تمام سکیمیں ماسٹر پلان کے ماتحت ہوتی ہیں، ماسٹر پلان کےبغیر بنائی گئی کوئی بھی اسکیم غیر قانونی ہوتی ہے ۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کا ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، زرعی اراضی قانونی طور پر ہی ایکوائر کی جاسکتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ راوی اربن پراجیکٹ کیلیے قرضے بھی غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے ۔ منصوبے کیلیے 5 بلین قرضہ فوری واپس کیا جائے۔