پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

پرویز خٹک نے گزشتہ روز تیمرگرہ کا دورہ کیا تھا۔

               
January 25, 2022 · اہم خبریں, قومی
ڈی آر او پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرے ۔ فائل فوٹو

ڈی آر او پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرے ۔ فائل فوٹو

پشاور:بلدیاتی الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پرالیکشن کمیشن نے ڈی آراو کو وفاقی وزیر پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کا دورہ الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے لہذا ڈی آر او پرویز خٹک کو نوٹس جاری کرے ۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ روز تیمرگرہ کا دورہ کیا تھا،جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔