مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

پی آئی اے کے کے53 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

اسلام آباد:وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

ذرائع ایف بی آرکے مطابق پی آئی اے کے ملک بھر میں 53 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں جوکہ ایف بی آر کے ذیلی ادارے لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے کیے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 2 سال سےٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ہے،ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔

ایف بی آر کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس سے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے ہیں۔ ہیں، 26 ارب روپے کے باقی ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے ایم ڈی پی آئی اے کو گرفتارکرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے جلد اس حوالے سے وارنٹ جاری کردیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وارنٹ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایل ٹی یو کراچی جاری کرے گا، پی آئی اے دسمبر 2020ء سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع نہیں کروارہی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو قومی ادارہ ہونے کے سبب ایک سال سے زائد عرصے سے رعایت دی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے کے وارنٹ گرفتاری فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ء کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے دسمبر 2020ء سے سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروارہی۔