نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگنے سے حفاظتی انتظامات سے متعلق خدشات سر اٹھانے لگے۔فائل فوٹو  
نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگنے سے حفاظتی انتظامات سے متعلق خدشات سر اٹھانے لگے۔فائل فوٹو  

پی ایس ایل 7 کے آغاز سے ایک روز قبل کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: پی ایس ایل 7 کے آغاز سے ایک روز قبل  نیشنل اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کمنٹری باکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ساونڈ سسٹم مکمل طور پر جل گیا۔

مذکورہ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے میچز منعقد ہونے ہیں، قومی ایونٹ کا کل سے آغاز ہونے جا رہا ہے جو کراچی میں 7 فروری تک جاری رہے گا، دیگر میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگنے سے حفاظتی انتظامات سے متعلق خدشات سر اٹھانے لگے۔

دوسری جانب سٹیڈیم کے قریبی علاقے میں کھلے گٹر پہلے ہی شہریوں کی زندگیوں کیلیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ حسن اسکوائر سے سرسلیمان شاہ روڈ پر اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کے سامنے ایک درجن سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں جو پی ایس ایل جیسے مقبول عام ایونٹ کے انعقاد کے باوجود  بلدیاتی اداروں کے حکام کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔