اسلام آباد:شہزاد اکبرکے مستعفی ہونے کے بعد بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبرکی جگہ نئے ناموں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بریگیڈئر(ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی سابق ڈی جی نیب رہے ہیں۔