لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پراپنے پیغام میں قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ” دھرناجماعتِ اسلامی کاہویاایم کیوایم کا،جمہوری حق ہے۔ ایم کیو ایم کی ریلی کے دوران کارکنوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں ، شلوار ایم پی اے کی نہیں بلکہ سندھ حکومت اوراس کالے قانون کی اتری ہے۔”
کراچی میں بلدیاتی قانون کے خلاف جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر ریلی پر پولیس نے بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار ایم کیو ایم کے ایم پی اے صداقت حسین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے اورگرفتار کرلیا۔