مسافرذہنی مریض پہنچا تھا،دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لے کر واپس پشاور بھجواد یا گیا۔فائل فوٹو

بھارتی حکومت کا پی آئی اے کو جے پور کیلیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار

لاہور:بھارتی حکومت نے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کو جے پور کیلیے پرواز کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پورایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو کل صبح کراچی سے لاہور اور پھر لاہور سے جے پور کیلیے روانہ ہونا تھا۔

ہندو کونسل کی درخواست پر مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھاجس پر کراچی سے جے پور کیلیے 160 یاتریوں کیلیے  پی آئی اے کی کی خصوصی پرواز نے 29 جنوری کو روانہ ہو نا تھا اور دوپہر12 بجے جے پور ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی جس کی پی آئی اے حکام نے تصدیق بھی کر دی ہے ۔ گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی دہلی پرواز کو اجازت نہیں دی تھی ۔