شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔فائل فوٹو
شہباز شریف کو ایف آئی اے کیس میں سزا ہونے والی تھی۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا راوی اربن ڈویلپمنٹ کیس کو سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان

لاہور:وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام رکھ جھوک کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ نیا شہر ہے، ہم کیس کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شائد کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہاں  ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے جبکہ یہ مارڈرن سٹی بن رہا ہے ، یہاں نیا شہر بسایا جا رہا ہے، یہ شہر دبئی کی طرز پر ہوگا، جو پھیلنے کی بجائے اوپر کی طرف جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےخیبرپختونخوا میں میں ایک ارب درخت لگائے، اب 10 ارب درخت لگا رہے ہیں ، ہم یہاں پر بھی دو کروڑ درخت لگائیں گے، اس پراجیکٹ کے ذریعے راوی کے پانی کو بچایا جائے گا ، ہم یہاں پر بیراج سے پانی کو روکیں گے جس سے پانی کی سطح اونچی ہو گی ، یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا کر سیوریج کے پانی کو  ٹریٹ کیا جائے گا تا کہ نیچے تک جانے والی گندگی کو روکا جائے اور صاف پانی میسر ہو ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 20 ارب ڈالرز کا پراجیکٹ ہے، اتنا بڑا پراجیکٹ پہلے نہیں بنا ،  اس سے نوکریاں  ملیں گی ، ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلیے بیرون ملک سے سرمایہ کار آچکے ہیں ، اس پراجیکٹ سے 30،40 انڈسٹریز چلیں گی جس سے عوام کو روزگار میسر آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے ہمیں نئے شہروں کی ضرورت ہے، شام کو میڈیا کے سامنے تفصیلی پلاننگ رکھیں گے ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بنڈل آئی لینڈپر بھی نیا شہر بسائیں ۔