غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: عوام کیلیے ایک اور پریشان کن خبرآ گئی ہے، آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی نے انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 1.5ڈالر فی بیرل اضافہ ہواہے جس کے بعد خام تیل 90 ڈالر بیرل پر پہنچ گیاہے۔