کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آئندہ ہفتے دورہ بلوچستان سے قبل محکمہ پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن کوئٹہ اورچمن کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تھریٹ الرٹ میں تمام متعلقہ افسران کو سیکیورٹی کے غیر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔