لندن:بانی متحدہ الطاف حسین کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمےکی سماعت آج کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوگی۔
بانی متحدہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت تین ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے، بانی متحدہ پر22 اگست 2016 ء کی متنازع تقریر پراکتوبر2019 ء میں دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔
میٹ پولیس کےافسران نے کراچی میں فساد اور نیوز چینلزپرحملوں پر تفتیش کی تھی، جبکہ بانی متحدہ کو11 جون 2019 ء کو جرائم کی حوصلہ افزائی کے شبہ میں گرفتارکیا گیا تھا۔
دوسری جانب بانی متحدہ نے الزام تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا اعلان کیا تھا،بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی متحدہ دسمبرمیں کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب تقریباً ایک ماہ اسپتال میں داخل بھی رہے تھے۔