27 فروری کو قوم سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب کرنے اسلام آباد آ رہی ہے ۔فائل فوٹو
27 فروری کو قوم سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب کرنے اسلام آباد آ رہی ہے ۔فائل فوٹو

محمود قریشی کو آئندہ انتخابات میں ملتان سے بھی شکست ہو گی ۔عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کےرہنمااورممبرقومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نےکہاہےکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےوزراءاپنےحلقےکےووٹروں سےچھپ کرپھرتے ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو آئندہ انتخابات میں ملتان سے بھی شکست ہو گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اسد عمراورعلی زیدی کی سیاست پی ٹی آئی کی حکومت تک ہے ، فواد چوہدری برساتی مینڈک ہیں پارٹیاں بدلنے کےسواانہیں آتا کیا ہے؟مسٹرخطرناک آپ اقتدار سےباہر آئیں توسہی آپ کو لگ پتہ جائے گا۔قادر پٹیل نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ 27 فروری کو قوم سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب کرنے اسلام آباد آ رہی ہے ۔