لاہور:گزشتہ روز ایف آئی اے کے متعدد افسران کے تبادلوں کی خبر سامنے آنے کے بعد حکومت حرکت میں آ گئی، شہبازشریف اور جہانگیر ترین کے کیسزکی تحقیقات کرنے والے پانچ افسران کے تبادلوں کو منسوخ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹرنے افسران کے تبادلے کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جن افسران کے تبادلے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید علی مردان شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زواراحمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیرازعمراوراسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا فیصل منیر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف اور جہانگیرترین کے خلاف کیسزکی تحقیقات کرنے والے افسران کو ایک روز قبل تبدیل کر دیا گیا تھا۔