اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس قہرڈھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 خونی وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ پانچ ہزار830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق حالیہ کیسزکے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 ہو گئی ہے جبکہ حالیہ اموات کے بعد 29 ہزار372 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ ملک بھر میں اس وقت ایک ہزار590 افراد تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں ۔اب تک مجموعی طور پر دو کروڑ 51 لاکھ 94 ہزار 561 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں مین 59 ہزار 786 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں پانچ لاکھ 46 ہزار141، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار937 ، پنجاب میں چارلاکھ 83 ہزار 779، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557 ، آزاد جموں و کشمیر مین 39 ہزار 323 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔