بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ترجمان پاک فوج

کسی کو طاقت کے زعم میں نہیں رہنا چاہیے ، کوئی بھی فریق اسے اپنے طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

               
February 4, 2022 · اہم خبریں, قومی

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کے بل بوتے پر سیز فائر کا دعویٰ غلط ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرڈی جی آئی ایس پی آر نے واضع کیا کہ کسی کو طاقت کے زعم میں نہیں رہنا چاہیے ، کوئی بھی فریق اسے اپنے طاقت اور دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے ۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان بے بنیاد ، گمراہ کن ہے ۔ پاکستان لائن آف کنٹرول کے اطراف  کشمیری آبادی کی حفاظت کی بنیاد پر سیز فائر پر رضا مند ہوا تھا۔