ڈیرہ اسماعیل خان:سرکاری افسرہو کر بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی ف کے امیدوارکی الیکشن مہم میں شرکت کرنےپرالیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کو نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ سرکاری افسر ہونے کے باوجود اپ نے جے یو آئی ف کے امیدوار کفیل نظامی کی الیکشن مہم میں شرکت کی، آپ کی تصاویرالیکشن مواد پر چھپی ہوئی ہیں ،آپ نے 3 فروری کو سیاسی جلسے سے خطاب بھی کیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آپ 5 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈیرہ اسماعیل خان کے دفتر میں پیش ہوں ۔